عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ایک زبردست کار بم دھماکے میں
کم از کم سات افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس اور طبی ذرائع نے
بتایا کہ یہ دھماکے شیعہ اکثریتی
ابو دشير علاقے میں ہوا جس میں کم از کم
سات افراد ہلاک ہو گئے اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں
میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔